Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے معروف کرکٹر جناب  بشن سنگھ بیدی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف کرکٹر جناب بشن سنگھ بیدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

’’معروف کرکٹر  جناب بشن سنگھ بیدی جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ کھیل کے لیے ان کا جنون غیر متزلزل تھا اور ان کی مثالی بالنگ کارکردگی نے ہندوستان کو متعدد یادگار فتوحات سے ہمکنار کیا۔ وہ کرکٹرز کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

************

ش ح۔ ش ت    ۔ ف ر

 (U: 149 )