Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مشہور مصنفہ اور اُڈیشا کے وزیر اعلیٰ کی بہن محترمہ گیتا مہتا کی رحلت پر اظہار افسوس کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشہور مصنفہ اور اُڈیشا کے وزیر اعلیٰ ، نوین پٹنائک کی بہن محترمہ گیتا مہتا کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’مشہور مصنفہ محترمہ گیتا مہتا جی کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔ وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کی حامل تھیں، جنہیں ان کی ذہانت کے ساتھ ساتھ قلم کاری اور فلم سازی  کے شوق کے لیے بھی جانا جاتا تھا۔ وہ فطرت اور آبی تحفظ کے لیے بھی پرجوش تھیں۔ دُکھ کی اس گھڑی میں، میرے خیالات و احساسات @Naveen_Odisha Ji  اور ان کے پورے کنبے کے ساتھ ہیں۔‘‘

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9599