Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مشہور تیلگو اداکار جناب چندرموہن گارو کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشہور تیلگو اداکار جناب چندر موہن گارو کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’مشہور تیلگو اداکار جناب چندر موہن گارو کی رحلت سے غمزدہ ہوں۔ وہ سنیما کی دنیا کے چراغ تھے۔ ان کی مضبوط کارکردگی اور منفردکرشمائی شخصیت نے نسل در نسل ناظرین کو مسحور کیا۔ ان کے چلے جانے سے تخلیقی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہوگا۔ میرے خیالات و احساسات ان کے خاندان اور لاتعداد مداحین کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:929