Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل سے بات چیت کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے  سکریٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے ساتھ بین مذاہب مذاکرات، انتہا پسند نظریات کی مخالفت، عالمی امن کو فروغ اور ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان  شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے ذریعے میٹنگ کے بارے میں کیے گئے ٹوئٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:

’’مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اور مسلم دانشوروں  کی تنظیم کے صدر عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم نے بین مذاہب مذاکرات، انتہا پسند نظریات کی مخالفت، عالمی امن کو فروغ اور ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6966