Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مرکزی وزیر جناب اننت کمار کی موت پراظہار تعزیت کیا


نئیدہلی12نومبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب اننت کمار کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے اظہار تعزیت کے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ’’ مجھے اپنے انتہائی اہم رفیق کار اور دوست جناب اننت کمار کی موت سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جناب اننت کمار  ایک زبردست لیڈر تھے ۔انہوں نے اپنی عوامی زندگی  اپنی جوانی کے دورسے شروع کی تھی اوروہ آخری دنوں تک انتہائی نیک نیتی ، لگن اوردرد مندی کے ساتھ سماجی خدمت کرتے رہے ۔ انہیں ان کی بہترین خدمات کے لئے ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔ میں نے ان کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر تیجسونی جی سے  بات کرکے  جناب اننت کمار کی موت پر تعزیت کی ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں اور حمایت ان کے سوگوار کنبے اور حامیوں کے ساتھ  ہیں۔‘‘

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-5717