Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مردوں کے ڈبلز بیڈمنٹن مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لیے ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم میں کھیلے جا رہے دولت مشترکہ کھیل 2022 کے دوران مردوں کے ڈبلز بیڈمنٹن  مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’بھارتی بیڈمنٹن ٹکڑی نے کامیابی اور عمدگی کی نئی تعریف متعین کی ہے۔ @satwiksairaj ساتوِک سائیراج  اور @Shettychirag04 چراغ شیٹی کی جانب سے ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔ طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لیے ان پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھارت کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں۔ #چیر4انڈیا

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8908