Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مجاہدین آزادی، لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مجاہدین آزادی ، لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے من کی بات کا ایک اقتباس بھی شراکت کیا جس میں انہوں نے چند سال پہلے لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اپنے ممبئی دوروں کی تصویریں بھی شراکت کیں، جب انہوں نے لوک مانیہ سیوا سنگھ کا دورہ کیاتھا، جس کا لوک مانیہ تلک کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’میں ماں بھارت کے دو عظیم سپوتوں، لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت کرتا ہوں۔ یہ دونوں عظیم شخصیتیں، ہمت اور حب الوطنی کا مظہر ہیں۔ کچھ سال پہلے #من   کی بات   کے دوران میں نے ان کے بارے میں جو بات کی تھی اسے شراکت کر رہا ہوں‘‘۔

’’لوک مانیہ تلک کی لازوال میراثوں میں سے ایک، بڑے پیمانے پر گنیش اتسو ہے، جس نے لوگوں میں ثقافتی شعور کی روح کو جگایا۔ اپنے ممبئی کے ایک دورے کے دوران، میں نے لوک مانیہ سیوا سنگھ کا دورہ کیا، جس کا لوک مانیہ تلک کے ساتھ قریبی تعلق ہے‘‘۔

*****

U.No.8006

(ش ح – اع – ر ا)