Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ کوویڈ ۔19 کی صورتحال  کا جائزہ لیا


 

نئی دہلی، 08  مارچ 2020 / وزیر اعظم  نے 7 مارچ 2020 کو نوول کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے لئے مختلف وزارتوں کی جانب سے کی جانے والی  کارروائی کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ، مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر ، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت ، جناب اشونی کمار چوبے، کابینہ کے سکریٹری جناب راجیو گوبا، نتی آیوگ کے رکن  ڈاکٹر ونود کے پال ، اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور صحت ، فارما،  شہری ہوا بازی ، ہیلتھ ریسرچ ، داخلہ ، جہاز رانی ، این بی ایم اے کے سکریٹری اور دیگر افسران موجود تھے۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری نے کوویڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے تیاری اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور دیگر ذیلی وزارتوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ اس پریزنٹیشن میں داخلے کے مقام  اور کمیونٹی کی نگرانی  ، لیبارٹری سپورٹ، اسپتالوں کی تیاری ، ساز و سامان  اور خطرات کے بڑھنے جیسے بنیادی معاملوں پر توجہ دی گئی ۔

محکمہ برائے فارما کے سکریٹری نے ہندوستان میں استعمال کے لیے دواؤں کے وافر اسٹاک،  ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء  (اے پی آئی) اور دیگر اشیاء صارفین کی دستیابی کے بارے میں مطلع کیا۔

تمام ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور زمین پر واقع بارڈر کراسنگ پر مستقل چوکس رہنے کی ضرورت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پروٹوکول کے مطابق کمیونٹی کی سطح پر نگرانی اور مریضوں کو الگ رکھنے کے لئے مناسب بستروں کی دستیابی کو یقینی بنانے پر بات چیت کی گئی۔  ڈاکٹر ہرش وردھن نے وقت پر کارروائی کرنے کے لئے ریاستوں کے ساتھ موثر تال میل  کی ضرورت پر زور دیا۔  نیتی آیوگ کے ممبر نے مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسی کے ساتھ ایران سے ہندوستانیوں کے انخلاء کے لیے موصولہ درخواست پر روشنی ڈالی گئی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اب تک ہونے والے کاموں کے لئے تمام محکموں کی تعریف کی اور کہا کہ ہندوستان کو ابھرتے ہوئے منظر نامے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنا ہوگا۔  تمام محکموں کو باہمی تال میل  کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور معاشرے  میں اس بیماری کے بارے میں بیداری پیدا  کرنے کے لئے کارروائی کی جانی چاہیے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیئے۔ انہوں نے حکام کو دنیا بھر اور مختلف ممالک میں کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد کی ترغیب دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماہرین کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا جانا چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو بڑے اجتماعوں سے گریز کریں۔ یہ بھی بتائیں  کہ انہیں کیا کرنا چاہیے  اور کیا نہیں کرناچاہیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو الگ تھلگ کرنے کے لئے مناسب مقامات کی نشاندہی کا کام فوری طور پر شروع کریں اور بیماری کے پھیلنے کی صورت میں ان کو نگہداشت کی اہم سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایران میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی جلد ہی جانچ کرائیں اور ان کے انخلا کا انتظام کریں ۔ انہوں نے عوامی صحت کے نقطہ نظر سے اس متعدی بیماری کے انتظام کے لئے پیشگی اور بروقت کارروائی کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U-1110