Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس کے عزت مآب وزیر اعظم جناب پروند کمار جگناتھ سے ملاقات کی۔ جناب جگناتھ جی 20 سربراہ کانفرنس  میں شرکت کے لیے  بھارت آئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔

’’پی ایم @ کمار جُگناتھ(“PM @KumarJugnauth)اور میں نے بہت اچھی  میٹنگ کی۔ یہ  بھارت – ماریشس تعلقات کے لئے ایک خصوصی سال ہے کیونکہ ہم اپنے ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے کر رہے ہیں۔ ہم نے بنیادی ڈھانچے، فن ٹیک، ثقافت اور دیگر  شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی جنوب  کی آواز کو اٹھانے کے لئے بھارت کے عہد کا بھی اعادہ کیا۔‘‘

پی ایم او نے بھی ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔

’’پی ایم@ نریندر مودی  (PM @narendramodi ) نے  ماریشس کے پی ایم @ کمار جُگناتھ( PM @KumarJugnauth )سے ملاقات کی، جو بھارت کے وژن ساگر کے ایک کلیدی ساجھیدار ہیں ۔ دونوں لیڈروں  نے پرجوش طور پر بھارت-ماریشس باہمی تعلقات میں اضافہ کرنے اور اس سال  تعلقات کی  75 ویں  یادگارسالگرہ  کا بھی اعتراف کیا۔ ‘‘

************

ش ح ۔  و ا    ۔ م   ص   

 (U:9287)