Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے لیکس فرڈمین کے ساتھ معلوماتی گفت و شنید کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشہور پوڈکاسٹر اور اے آئی محقق لیکس فرڈمین کے ساتھ دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کی۔ یہ گفت و شنید تین گھنٹوں تک جاری ہی اور اس کے تحت وزیر اعظم مودی کا بچپن ، ہمالیہ میں گزارے گئے ابتدائی سال، اور عوامی زندگی میں ان کا سفر سمیت متنوع موضوعات پر احاطہ کیا گیا۔ مشہور اے آئی محقق اور پوڈ کاسٹر لیکس فرڈمین کے ساتھ تین گھنٹوں پر مشتمل یہ پوڈکاسٹ، جس کا بےصبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، آئندہ  روز یعنی 16 مارچ 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ لیکس فرڈمین نے  اس بات چیت کو اپنی زندگی کی ’’ازحد اثرانگیز گفت و شنید میں سے ایک ‘‘قرار دیا ہے۔

جلد ہی جاری ہونے والے پوڈکاسٹ کے بارے میں لیکس فرڈمین کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے ایکس پر لکھا؛

’’لیکس فرڈمین @lexfridman  کے ساتھ یہ یقیناً ایک دلچسپ گفتگو تھی، جس کے تحت میرے بچپن کی یادوں، ہمالیہ میں گزارے گئے برسوں اور عوامی زندگی کے سفر پر احاطہ کیا گیا۔

ٹیون اِن کریں اور اس مکالمے کا حصہ بنیں۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8324