Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے لکشدیپ میں ’نیوٹری گارڈن پروجیکٹ‘ کی تعریف کی


 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لکشدیپ میں ’نیوٹری گارڈن پروجیکٹ‘ کی تعریف کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس پہل نے دکھایا ہے کہ لکشدیپ کے لوگ نئی چیزیں سیکھنے اور اپنانے کے بارے میں کتنے پرجوش ہیں۔

یہ پروجیکٹ خود  کفیل ہندوستان کے ترقیاتی مقصد کے نتیجے میں شروع کیا گیا تھا جس میں 1000 کسانوں کو سبزیوں کے بیج فراہم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ   بیک یارڈ پولٹری اسکیم کے تحت 600 روپے سے کم  آمدنی والے لکشدیپ کے خاندانوں کی خواتین کو  دیسی نسل کی 7000 چکنس بھی تقسیم کیے گئے۔

لکشدیپ کے گورنر کے ٹویٹ تھریڈ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’قابل تحسین کوشش، بہترین نتیجہ! اس پہل نے دکھایا  ہے کہ لکشدیپ کے لوگ نئی چیزیں سیکھنے اور اپنانے کے بارے  میں کتنے پرجوش  رہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6032