Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے لوگوں سے نیشنل کرئیٹرز ایوارڈ میں حصہ لینے کی اپیل کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ MyGov ویب سائٹ پر دستیاب نیشنل کرئیٹرز ایوارڈ میں حصہ لیں۔

ایکس پر نیشنل کرئیٹرز ایوارڈ کے بارے میں مطلع کرنے والی MyGovIndia کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس کی پوسٹ میں کہا؛

’’ہماری تخلیق کار برادری کے لیے ایک بہترین موقع، ہندوستان بھر میں غیر معمولی صلاحیتوں پر روشنی ڈالنے کا۔ خواہ وہ اختراعی ہوں، حوصلہ فراہم کرنے والے ہوں یا تبدیلی کا محرک بننے والے ہوں، ہم اپنی یووا شکتی کا جشن منانا چاہتے ہیں۔

قدم بڑھائیں، حصہ لیں اور ملک کو باصلاحیت تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کا موقع فراہم کریں!‘‘

*****

ش ح – ق ت

U: 4824