وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وینٹائن میں لاؤ پی ڈی آر کے اپنے ہم منصب عزت مآب جناب سونیکسے کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ انہوں نے 21ویں آسیان-ہندوستان اور 19ویں مشرقی ایشیائی چوٹی کانفرنسوں کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر لاؤ کے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔
دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان-لاؤس تہذیبی اور عصری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر ثمر آور بات چیت کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں جیسے ترقیاتی شراکت داری، صلاحیت سازی، آفات سے نمٹنے کے بندوبست، قابل تجدید توانائی، ورثے کی بحالی، اقتصادی تعلقات، دفاعی تعاون اور عوام سے عوام کے رابطے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم سیفانڈون نے طوفان یاگی کے بعد لاؤ پی ڈی آر کو فراہم کی گئی ہندوستان کی سیلاب ریلیف امداد کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہندوستان کے آثار قدیمہ سروے (اے ایس آئی) کے ہندوستانی تعاون کے تحت یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مقام،واٹ فو کو جاری بحالی اور تحفظ دو طرفہ تعلقات کو ایک خاص جہت فراہم کرتا ہے۔
دونوں وزرائے اعظم نے علاقائی اور کثیرالجہتی فورم پر ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم سیفانڈون نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے کردار کی تصدیق کی۔ ہندوستان نے 2024 کے لیے لاؤ پی ڈی آر کی آسیان کی چیئرمین شپ کی بھرپور حمایت کی۔
بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دفاع، نشریات، کسٹمز تعاون اور میکونگ-گنگا تعاون کے تحت تین کوئیک امپیکٹ پروجیکٹس (کیو آئی پیز) کے شعبے میں مفاہمت ناموں/معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔ کیو آئی پیز لاؤ رامائن کے ورثے کے تحفظ، رامائن سے متعلق دیواروں کے ساتھ واٹ پاکیہ بدھ مندر کی بحالی اور چمپاسک صوبے میں رامائن پر شیڈو پپیٹری تھیٹرکی تعمیر میں مدد سے متعلق ہے۔تمام تینوں کیو آئی پیز کے لیے تقریباً 50000 امریکی ڈالر کی ہر ایک کے لیے حکومت ہند کی گرانٹ امداد ہے۔ ہندوستان لاؤ پی ڈی آر میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے تقریباً ایک ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ امداد بھی فراہم کرے گا۔ انڈیا یو این ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ فنڈ کے ذریعے یہ امداد، جنوب مشرقی ایشیا میں فنڈ کا پہلا ایسا پروجیکٹ ہوگا۔
************
ش ح۔ع ح ۔ع ر
U.No:1148
Had a wonderful meeting with Mr. Sonexay Siphandone, the PM of Lao PDR. Commended the warmth and hospitality of the people of Lao PDR as the hosts of the ASEAN related summits. We want to further invigorate the development partnership between our nations, especially in areas like… pic.twitter.com/Hw8blvBF5I
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2024
ສຳເລັດການພົບປະ ກັບ ພະນະທ່ານ ສອນໄຊ ສີພັນດອນ, ນາຍົກລັດຖະມົນຕີແຫ່ງ ສປປ ລາວ. ຂໍສະແດງຄວາມຊົມເຊີຍຕໍ່ການຕ້ອນຮັບ ແລະ ໄມຕີຈິດມິດຕະພາບຢ່າງອົບອຸ່ນອັນເປັນມູນເຊື້ອຂອງປະຊາຊົນລາວ ໃນນາມທີ່ເປັນເຈົ້າພາບກອງປະຊຸມສຸດຍອດອາຊຽນ ແລະ ກອງປະຊຸມທີ່ກ່ຽວຂ້ອງ.… pic.twitter.com/7Vh9L7K7bJ
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2024