Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے فوج کے آزمودہ کارہولدار  بلدیو سنگھ (سبکدوش) کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فوج کے آزمودہ کار  ہولدار  بلدیو سنگھ (سبکدوش) کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا  ہے کہ ہندوستان کے لیے ان کی متاثر کن خدمات کو آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ جناب  مودی نے مزید کہا کہ جرأت  اور ہمت کا حقیقی نمونہ، قوم کے تئیں ان کی مستقل مزاجی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘ہولدار بلدیو سنگھ (سبکدوش) کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ہندوستان کے لئے  ان کی عظیم خدمات کو آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ حوصلے اور ہمت کا حقیقی مظہر، قوم کے لئے  ان کی غیر متزلزل لگن آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے  گی۔ چند سال قبل  نوشیرا  میں ان سے ہوئی  ملاقات مجھے اب بھی یاد  ہے۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں  سے میری تعزیت۔‘‘

*********

ش ح۔ ک ا۔ ع ر