Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے فلم  گندھاڈا گڑی کے ٹریلر کی ریلیز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آنجہانی کنڑ اداکار پونیت راجکمار کی فلم گندھاڈا گڑی کے ٹریلر کی ریلیز پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس  فلم  میں  کرناٹک کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کو خراج تحسین  کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی پونیت راجکمار دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

آنجہانی کنڑ اداکار پونیت راجکمار کی اہلیہ اشونی پونیت راجکمار کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’اپو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں  زندہ ہیں۔ وہ شاندار شخصیت، توانائی سے بھرپور اور بے مثال صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔ گندھاڈا گڑی مادر فطرت، کرناٹک کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کو ایک  خراج تحسین ہے۔ اس کوشش کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 111203