وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیویارک میں مستقبل کے سربراہی اجلاس کے حاشیے پر فلسطین کے صدر عزت مآب محمود عباس سے 22 ستمبر 2024 کو ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور خطے میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطین کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل حمایت بشمول انسانی امداد جاری رکھنے کی تصدیق کی۔ وزیر اعظم نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے وقتی آزمائشی اصولی موقف کو دہرایا اور جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور بات چیت اور سفارت کاری کے راستے پر واپس آنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام فراہم کرے گا۔ اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ ہندوستان فلسطین کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے، انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-فلسطین دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تعمیری بات چیت کی، جس میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے لیے ہندوستان کی حمایت اور تعلیم، صحت اور دیگر صلاحیتوں کی تعمیر کی کوششوں کے میدان میں فلسطین کو جاری مدد اور حمایت شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-فلسطین باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
************
ش ح۔م ش ۔ ت ع
(U. 310)
Met President Mahmoud Abbas in New York. Reiterated India’s support for early restoration of peace and stability in the region. Exchanged views of further strengthening long standing friendship with the people of Palestine. pic.twitter.com/LnmAm7dDax
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024