Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے فتح پور، اترپردیش میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے فتح پور ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛

’’اترپردیش کے فتح پور میں رونما ہوا سڑک حادثہ ازحد افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھویا ہے، ان کے تئیں میں گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں مجروحین کے جلد از جلد شفایاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کو مکمل مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے: وزیر اعظم مودی‘‘

’’وزیر اعظم @narendramodi  نے فتح پور میں پیش آئے اس حادثے میں اپنی جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مجروحین میں سے ہر ایک کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5197