Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نیا صدر منتخب کئے جانے پر مبارک باد دی


نئی دہلی،  14/مئی 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ابوظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نیا صدر منتخب کئے جانے پر مبارک باد دی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے:

’’ابوظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نیا صدر منتخب کئے جانے پر میری نیک خواہشات۔ میں پُرامید ہوں کہ ان کی فعال اور بصیرت افروز قیادت میں ہماری جامع اسٹریٹیجک شراکت داری مزید گہری ہوگی۔ @MohamedBinZayed‘‘

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5378