Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے عزت مآب جناب ولادیمیر پوٹن کو روسی وفاق کے صدر کے طور پر ان كے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کو روسی وفاق کے صدر کے طور پر ان كے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے آنے والے برسوں میں ہندوستان اور روس کے درمیان وقت کی آزمائش پر كھری اترنے والی خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے ایكس پر پوسٹ کیا:

عزت مآب  جناب ولادیمیر پوتن کو روسی وفاق کے صدر کے طور پر دوبارہ انتخاب پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آنے والے برسوں میں ہندوستان اور روس کے درمیان وقت کی آزمائش پر كھری اترنے والی خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی خاطر مل کر کام کرنے کے منتظر۔

*****

 

 

U.No:6221

ش ح۔ع س۔ک ا