Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے عالمی یوم آب کے موقع پر پانی کے تحفظ کے تئیں عہدبندگی کا ازسر نو اعادہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پانی کے تحفظ اور ہمہ گیر ترقی کے لیے بھارت کی عہدبندگی کا ازسر نو اعادہ کیا ہے۔ انسانی تہذیب میں پانی کے کردار کو اجاگر کرتے ، انہوں نے مستقبل کی پیڑھیوں کے لیے اس بیش قیمتی وسیلے کے تحفظ کے لیے اجتماعی کارروائی کی اپیل کی۔

جناب مودی نے ایکس پر لکھا؛

’’عالمی یوم آب کے موقع پر، ہم پانی کے تحفظ اور ہمہ گیر ترقی کے فروغ کے لیے اپنی عہدبندگی کا ازسر نو اعادہ کرتے ہیں۔ پانی تہذیبوں کے لیے زندگی کی ریکھا ہے لہٰذا اسے مستقبل کی پیڑھیوں کے لیے محفوظ رکھنا ازحد اہم ہے۔‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8717