Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے عالمی مالیاتی مرکزی بینکر رپورٹ کارڈس 2023 میں  ’’اے پلس‘‘ درجہ بندی حاصل کرنے کے لیے شکتی کانت داس کو مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی مالیاتی مرکزی بینکر رپورٹ کارڈس 2023 میں ’’اے پلس‘‘ درجہ بندی حاصل کرنے کے لیے آر بی آئی کے گورنر جناب شکتی کانت داس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب داس کو مرکزی بینک کے اُن تین گورنر حضرات کی  فہرست میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے جنہیں ’اے پلس‘ درجہ بندی دی گئی ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’آر بی آئی کے گورنر جناب شکتی کانت داس کو مبارکباد۔ یہ بھارت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، جس سے مطلع عالم پر ہماری مالیاتی قیادت کی عکاسی ہو رہی ہے۔ ان کی لگن و سرشاری اور تصوریت ہمارے ملک کی نمو کی رفتار کو مسلسل تقویت فراہم کرتی ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9111