Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے صدر عبدالفتاح السیسی کا پرتپاک خیر مقدم کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا پر تپاک خیر مقدم کیا ہے۔

صدر عبدالفتاح السیسی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر 24 سے 26 جنوری 2023 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ صدر سیسی، جو ہندوستان کے اپنے دوسرے سرکاری دورے پر ہیں، ہندوستان کے 74ویں یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے کہا؛

” صدر عبدالفتاح السیسی کا ہندوستان میں پر تپاک استقبال۔ ہمارے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی کے طور پر آپ کا ہندوستان کا تاریخی دورہ تمام ہندوستانیوں کے لیے بہت خوشی کا باعث ہے۔ کل ہماری بات چیت کا انتظار رہے گا۔ @AlsisiOfficial

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 811