Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے صاحب زادہ زورآور سنگھ جی اور صاحب زادہ فتح سنگھ جی کی شہادت کی یاد میں 26 دسمبر کو ’’ویر بال دیوس‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا


 

 

نئی دہلی، 09 جنوری 2022:

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری گورو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر ، یہ اعلان کیا ہے کہ اس سال سے ، صاحب زادہ زورآور سنگھ جی اور صاحب زادہ فتح سنگھ جی کی شہادت کی یاد میں 26 دسمبر کو ’ویر بال دیوس‘ کے طور پر منایا جائے گا۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛

’’آج، شری گورو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر، مجھے یہ بات ساجھا کرتے ہوئے فخر کا احساس ہو رہا ہے کہ اس سال سے، 26 دسمبر کو ’ویر بال  دیوس‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ صاحب زادوں کی جرأت اور انصاف کے لیے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین ہے۔

’ویر بال دیوس‘ اسی دن منایا جائے گا جس دن صاحب زادہ زورآور سنگھ جی اور صاحب زادہ فتح سنگھ جی نے، دیوار میں زندہ چنوادیے جانے کے بعد، شہادت کو گلے لگایا تھا۔ان دو عظیم شخصیات نے مذہب کے مقدس اصولوں سے منحرف ہونے کی بجائے موت کو ترجیح دی۔‘‘

ماتا گجری، شری گورو گوبند سنگھ جی  اور 4 صاحب زادوں کی شجاعت اور نظریات لاکھوں افراد کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کبھی نا انصافی کے آگے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے ایک ایسی دنیا کا تصور پیش کیا جو شمولیت اور ہم آہنگی پر مبنی ہو۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے بارے میں جانیں۔‘‘

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 229