Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ‘شہری منصوبہ بندی، ترقی اور صفائی ستھرائی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے ‘شہری منصوبہ بندی، ترقی اور صفائی ستھرائی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہری ترقی’ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ 12 پوسٹ بجٹ ویبینار کی سیریز کا چھٹا  ویبینارہے جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ آزادی کے اتنے دن بعد ملک میں صرف ایک یا دو منصوبہ بند شہر ہی تیار ہوئے ہیں۔ انہوں نے  تبصرہ  کیا کہ اگر آزادی کے 75 سالوں میں 75 منصوبہ بند شہر تیار کیے جاتے تو دنیا میں ہندوستان کی پوزیشن بالکل مختلف ہوتی۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 21ویں صدی میں ہندوستان کے تیز رفتار ماحول میں اچھی طرح سے منصوبہ بند شہر وقت کی ضرورت بننے والے ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نئے شہروں کی ترقی اور موجودہ شہروں میں خدمات کی جدید کاری شہری ترقی کے دو اہم پہلو ہیں، وزیر اعظم نے ملک کے ہر بجٹ میں شہری ترقی کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ شہری ترقی کے معیارات کے لیے اس سال کے بجٹ میں 15,000 کروڑ روپے کی ترغیب کا اعلان کیا گیا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس سے منصوبہ بند شہری کاری کو تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم نے شہری ترقی میں منصوبہ بندی اور گورننس کے اہم کردار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شہروں کی ناقص منصوبہ بندی یا منصوبہ بندی کے بعد مناسب عمل آوری کا فقدان ہندوستان کی ترقی کے سفر میں بڑے چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے مقامی منصوبہ بندی، نقل و حمل کی منصوبہ بندی، اور شہری بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں انتہائی توجہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ویبینار کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تین اہم سوالات پر توجہ مرکوز کریں کہ ریاستوں میں شہری منصوبہ بندی کے ماحولیاتی نظام کو کس طرح مضبوط کیا جائے، شہری منصوبہ بندی میں نجی شعبے میں دستیاب مہارت کو کس طرح صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے اور آخر میں ایک سنٹر آف ایکسیلنس کیسے تیار کیا جائے جو شہری منصوبہ بندی کو ایک نئی سطح پر لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی حکومتیں اور شہری بلدیاتی ادارے ترقی یافتہ ملک کے لیے اپنا حصہ تب ہی دے سکتے ہیں جب وہ منصوبہ بند شہری علاقوں کو تیار کریں۔ وزیر اعظم نے کہا ‘‘شہری منصوبہ بندی امرت  کال میں ہمارے شہروں کی قسمت کا تعین کرے گی اور صرف منصوبہ بند شہر ہی ہندوستان کی تقدیر کا تعین کریں گے’’، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہر  بہتر منصوبہ بندی سے ہی آلودہ  آب و ہوا   سے  محفوظ اور پانی کی قلت سےمحفوظ رہ سکیں گے۔

وزیراعظم نے ماہرین سے اختراعی خیالات سامنے لانے کی درخواست کی اور اس کردار کو اُجاگر کیا جو وہ جی آئی ایس پر مبنی ماسٹر پلاننگ، مختلف قسم کے پلاننگ ٹولز کی ترقی، موثر انسانی وسائل اور صلاحیت کی تعمیر جیسے شعبوں میں ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلدیاتی اداروں کو ان کی مہارت کی بہت ضرورت ہوگی جس سے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانسپورٹ کی منصوبہ بندی شہروں کی ترقی کا ایک اہم ستون ہے اور ہمارے شہروں کی نقل و حرکت بلا روکاوٹ ہونی  چاہیے۔ 2014 سے پہلے ملک میں میٹرو کنیکٹیویٹی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ موجودہ حکومت نے کئی شہروں میں میٹرو ریل پر کام کیا ہے اور میٹرو نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کے معاملے میں کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے میٹرو نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور پہلے اور آخری میل تک کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہروں میں سڑکوں کو چوڑا کرنا، سبز نقل و حرکت، ایلیویٹڈ سڑکیں، اور جنکشن کی بہتری کو ٹرانسپورٹ کی منصوبہ بندی کے حصے کے طور پر شامل کرنا ہوگا۔

 وزیراعظم نے تبصرہ کیا‘‘ہندوستان سرکلر اکانومی کو شہری ترقی کی ایک بڑی بنیاد بنا رہا ہے’’،  انہوں نے ذکر کیا کہ  ہزاروں ٹن میونسپل فضلہ جیسے کہ بیٹری کا فضلہ، بجلی کا فضلہ، آٹوموبائل فضلہ، ٹائر اور کھاد بنانے کے لیے استعمال ہونے والا فضلہ  ہر روز پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں صرف 15-14 فیصد کے مقابلے آج 75 فیصد کچرے  کو پروسیس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ قدم پہلے اٹھایا جاتا تو ہندوستان کے شہروں کے کنارے کچرے کے پہاڑوں سے نہ بھرے ہوتے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ شہروں کو کچرے کے ڈھیروں سے کچرے کی پروسیسنگ سے پاک کرنے کے لیے کام جاری ہے اور کہا کہ اس سے بہت سی صنعتوں کے لیے ری سائیکلنگ اور ترسیل کے مواقع سے بھرا ہوا ایک کمرہ کھل جائے گا۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ان اسٹارٹ اپس کی حمایت کریں جو اس میدان میں بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتوں کو فضلہ کے انتظام کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے اور بتایا کہ اے ایم آر یو ٹی(امرت ) اسکیم کی کامیابی کے بعد شہروں میں پینے کے صاف پانی کے لئے  اے ایم آر یو ٹی  2.0شروع کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے پانی اور سیوریج کے روایتی ماڈل سے آگے کی منصوبہ بندی پر بھی زور دیا اور بتایا کہ استعمال شدہ پانی کو کچھ شہروں میں صاف کر کے صنعتی استعمال کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم نے تبصرہ کیا‘‘ہمارے نئے شہر کچرے سے پاک، پانی کی قلت سےمحفوظ اور موسمیاتی لچکدار ہونے چاہئیں’’،  انہوں نے وضاحت کی  کہ شہری انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں میں منصوبہ بندی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے مستقبل کے شہروں کو آرکیٹیکچر، زیرو ڈسچارج ماڈل، توانائی کی خالص مثبتیت، زمین کے استعمال میں کارکردگی، ٹرانزٹ کوریڈورز اور عوامی خدمات میں اے آئی کے استعمال جیسے معیارات پر  تیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے شہری منصوبہ بندی کے حصے کے طور پر بچوں کے لیے سائیکل سواری کے لیے کھیل کے میدانوں اور راستوں کی ضرورت کو بھی اجاگرکیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘حکومت جو منصوبے اور پالیسیاں بنا رہی ہے ان سے نہ صرف شہروں کے لوگوں کی زندگی آسان ہو بلکہ ان کی اپنی ترقی میں بھی مدد ملے’’۔ انہوں نے اس سال کے بجٹ میں پی ایم۔ آواس یوجنا کے لیے تقریباً 80,000 کروڑ روپے خرچ کرنے کے حکومت کے عزم کے بارے میں بتایا اور کہا کہ جب بھی گھر بنتا ہے تو سیمنٹ، اسٹیل، پینٹ اور فرنیچر جیسی صنعتوں کو فروغ ملتا ہے۔ شہری ترقی کے میدان میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ صنعتوں پر زور دیا کہ وہ اس سمت میں سوچیں اور تیزی سے کام کریں۔ وزیراعظم نے آخر میں کہا ‘‘ہمیں موجود امکانات سے فائدہ اٹھانا ہے، اور نئے امکانات  بھی پیدا کرنے ہیں۔ پائیدار ہاؤس ٹیکنالوجی سے لے کر پائیدار شہروں تک، ہمیں نئے حل تلاش کرنے ہوں گے’’، ۔

*************

 

 

( ش ح ۔ ج ق۔ ر ض(

U. No.2195