Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے شہریوں سے سیما درشن کے ایک حصے کے طور پر نڈا بیٹ اور دیگر سرحدی علاقوں میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کی اپیل کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ،  شہریوں سے سیما درشن کے ایک حصے کے طور پر  نڈابیٹ اور دیگر سرحدی علاقوں میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کی اپیل کی۔

سیاحت، ثقافت اور بھارت کے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے ایک  ٹوئیٹ میں کہا:

’’سیما درشن پروجیکٹ نے سیاحت کے شعبے میں  ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے سرحدی علاقوں میں  رہنے والے  لوگوں کی استقامت کی تعریف کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔  میں آپ سبھی سے  نڈا بیٹ اور دیگر سرحدی علاقوں  میں  سیاحت کے لئے جانے کی گزارش کرتا ہوں۔‘‘

 

*****

 

ش ح۔ ن ر 

U NO: 12244