Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے شری شری ہری چند ٹھاکر کوان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری شری ہری چند ٹھاکر کو ان کے یوم پیدائش  پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ پسماندہ لوگوں کی ترقی اور مساوات ، ہمدردی اور انصاف کو فروغ دینے کے لیے شری ٹھاکر کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب مودی نے ماتوا دھرم مہا میلہ 2025 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:

‘‘شری شری ہری چند ٹھاکر کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت ۔ خدمت اور روحانیت پر زور کے سبب وہ بے شمار لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ انہوں نے پسماندہ لوگوں کی ترقی اور مساوات ، ہمدردی اور انصاف کو فروغ دینے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ۔ میں مغربی بنگال کے ٹھاکر نگر اور بنگلہ دیش کے اوراکنڈی کے اپنے دوروں کو کبھی نہیں بھولوں گا ، جہاں میں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا ۔

اس #MatuaDharmaMahaMela2025 کے لئے میری نیک خواہشات ، جس میں شاندارماتواکمیونٹی  کی ثقافت کی نمائش کی جائے گی۔ ہماری حکومت نے ماتوا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور ہم آئندہ بھی ان کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں گے ۔ جوئے ہری بول!

@aimms_org

 

**********

ش ح۔ م ع ن- ش ا ن

Urdu No. 9041