Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سی آئی ایس ایف   کے یوم تاسیس پر اس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سی آئی ایس ایف کےیوم تاسیس پر اس کے سبھی  اہلکاروں کو مبارکباد دی۔  جناب مودی نے کہا کہ سی آئی ایس ایف فورس کو اس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور حوصلے کے لیے سراہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ’’وہ ہمارے حفاظتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اہم بنیادی ڈھانچوں کا تحفظ کرتے ہیں اور ہر روز بے شمار لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ ان کا فرض کے تئیں غیر متزلزل عزم واقعی قابل تعریف ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’سی آئی ایس ایف کے تمام اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارکباد! یہ فورس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور حوصلے کے لیے سراہی جاتی ہے۔ وہ ہمارے حفاظتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اہم بنیادی ڈھانچے کا تحفظ کرتے ہیں اور ہر روز بے شمار لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ ان کا فرض کے تئیں غیر متزلزل عزم واقعی قابل تعریف ہے۔‘‘  @CISFHQrs

************

ش ح ۔   م م  ۔  م  ص

 (U :  8067   )