Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سگمیہ بھارت  مہم کے 9 سال منائے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سگمیہ  بھارت ابھیان کے 9 سال منائے۔ انہوں نے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے لیے رسائی، مساوات اور مواقع کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے استقامت اور کارناموں کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث  فخر ہے۔

مائی جی او وی انڈیا اور مودی آرکائیو ہینڈلس کی  X       پر سلسلہ وار پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا :

‘‘آج، ہم #9YearsOfSugamyaBharat منا رہے ہیں اور  اپنے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے لیے رسائی، مساوات اور مواقع کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔’’

‘‘ہماری دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کی ہمت اور کامیابیاں ہمارے لئے باعث  فخر ہیں۔ پیرا اولمپکس میں بھارت کی کامیابی ایک درخشاں مثال ہے۔ یہ معذور افراد کے‘ ہم کر سکتے ہیں’ کے جذبے  کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ #9YearsOfSugamyaBharat ’’

‘‘واقعی ایک ناقابل فراموش  یادگار! #9YearsOfSugamyaBharat ’’

‘‘معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری عہدبستگی کی واضح عکاسی معذور افراد کے حقوق کے ایکٹ 2016 کے تاریخی اقتباس سے ہوتی ہے۔ #9YearsOfSugamyaBharat ’’  

************

 

ش ح-ض ر-ا ک م

U.No:3351