Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سڈنی میں آئندہ کواڈ سربراہ اجلاس کی میزبانی پر آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا شکریہ ادا کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آئندہ کواڈ سربراہ اجلاس کی میزبانی پر آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آسٹریلیائی وزیر اعظم کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’سڈنی میں آئندہ کواڈ سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے @AlboMP  آپ کا شکریہ ۔ اس سے ایک آزاد، کھلے اور مبنی بر شمولیت انڈو-پیسفک کو یقینی بنانے کے لیے ہماری کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی۔

میں اپنے دورے اور ہمارے مثبت ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی غرض سے مختلف شعبوں میں کواڈ ممالک کے اشتراک کو مضبوط کرنے کے موضوع پر ہونے والے تبادلہ خیالات کے لیے پر جوش ہوں۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4539