Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ’سُر وسودھا‘ کی ستائش کی، جس کا اہتمام وارانسی میں جی 20 کے وزرائے ثقافت کے وفود کی میٹنگ کے اعزاز میں کیا گیاتھا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے موسیقی کے ایک شاہکار ’سُر وسودھا‘ کی ستائش کی ہے، جس کا اہتمام وارانسی میں منعقدہ جی 20 کے وزرائے ثقافت کے وفود کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔

آرکیسٹرا میں 29 جی 20 رکن ممالک اور مدعو کیے گئے ممالک کے موسیقار شامل تھے۔ اس نے موسیقی کی روایات کا جشن متنوع آلات اور گلوکاروں کے اپنی مادری زبانوں میں گاتے ہوئے منایا ہے۔ آرکیسٹرا کی مسحور کن دُھنوں میں ’’واسودھیو کٹمب کم‘‘ یعنی پوری دنیا ایک کنبہ ہے، کا جذبہ شامل تھا۔

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ کی گئی پوسٹوں کے ایک سلسلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایکس پوسٹ میں کہا؛

’’واسودھیو کٹمب کم کے پیغام کو اجاگر کرنے کا ایک زبردست طریقہ، وہ بھی ابدی شہر کاشی سے!‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8893