Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سومناتھ میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم نے سومناتھ میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا


 

1.jpg

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سومناتھ ، گجرات میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ان میں سومناتھ پرومنیڈ، سومناتھ ایکزبیشن سنٹر اور پرانے (جونا) سومناتھ کے مندر کا نوتعمیر شدہ احاطہ شامل ہے۔ وزیر اعظم نے اس پروگرام کے دوران شری پاروتی مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ جناب لال کرشن اڈوانی، مرکزی وزیر داخلہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ اس موقع پر بہ نفسِ نفیس موجود تھے۔

دنیا بھر کے عقیدتمندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا جنھوں نے ہندوستان کی قدیم شان وشوکت بحال کرنے کے لئے ناقابل تسخیر قوت ارادی کا مظاہرہ کیا۔ سردار پٹیل نے سومناتھ مندر کو آزاد ہندوستان کے آزاد جذبے کے ساتھ جوڑا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آزادی کے 75 ویں سال میں سردار صاحب کی کوششوں کو آگے لے کر جارہے ہیں اور سومناتھ مندر کو نئی شان دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر کو بھی یاد کیا جنھوں نے وشوناتھ سے سومناتھ تک متعدد مندروں کی مرمت وآرائش کا کام کرایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ان کی زندگی میں جدیدیت اور روایت کے امتزاج سے ترغیب لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹیچو آف یونٹی اور کَچھ کی کایا پلٹ جیسے اقدامات میں گجرات نے جدیدیت کو سیاحت سے جوڑتے دیکھا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر عرصۂ وقت کا تقاضہ رہا ہے کہ ہم مذہبی سیاحت میں نئے امکانات تلاش کریں اور مذہبی یاتراؤں کو مقامی معیشت سے جوڑیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان شِو نے فنا اور تباہی کے دوران ترقی اور تخلیقیت کو ابھارا۔ شِولافانی ہیں، انھیں بیان نہیں کیا جاسکتا اور وہ ابدی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شو میں ہمارا عقیدہ ہمیں زمانے کی حدوں سے بعید ہمارے وجود سے روشناس کراتا ہے۔

2.jpg

اس پروقار مندر کی تاریخ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مندر کی بار بار تباہی کا ذکر کیا اور یہ کہ کس طرح ہر حملے کے بعد مندر پھر سے ابھرا۔ ’’یہ اس عقیدے کی علامت ہے کہ دروغ سے صداقت کو نہیں ہرایا جاسکتا اور عقیدے کو دہشت کے ذریعہ پامال نہیں کیا جاسکتا‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’تخریبی طاقتیں، وہ سوچ جو دہشت کی بنیاد پر سلطنت قائم کرنا چاہتی ہے، عارضی طور پر تو غالب ہوسکتی ہے لیکن اس کا وجود مستقل نوعیت کا نہیں ہوسکتا۔ یہ انسانیت کو زیادہ مدت تک پامال نہیں کرسکتی۔ یہی سچ تھا جب کچھ حملہ آور سومناتھ کو منہدم کررہے تھے اور آج بھی یہ بالکل سچ ہے جب دنیا اس طرح کے نظریات کے اندیشوں میں گھری ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سومناتھ مندر کی قدیم شان وشوکت کی بحالی مضبوط ارادے اور نظریاتی تسلسل کے سبب ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’راجندر پرساد جی ، سردار پٹیل اور کے ایم منشی جیسی عظیم ہستیوں نے آزادی کے بعد بھی اس طرح کی مہم میں دشواریوں کا سامنا کیا۔ پھر بھی آخر کار سومناتھ 1950 میں جدید ہندوستان کے روحانی ستون بن کر ابھرا۔ انھوں نے کہا کہ ملک دشوار مسائل کے آپسی حل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ رام مندر کی شکل میں جدید ہندوستان کی شان وشوکت کادرخشاں ستون آرہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر اپنے حال کو بہتر بنانا چاہئے اور اپنا نیا مستقبل تحریر کرنا چاہئے۔ ’’بھارت جو ڑو آندولن‘‘ کے اپنے منتر کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ صرف جغرافیائی رابطوں کا ذکر نہیں ہے بلکہ یہ سوچ کو بھی جوڑنے کی بات ہے۔ یہ مستقبل کے ہدنوستان کو ہمارے ماضی سے بھی جوڑنے کا اقدام ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے لئے تاریخ اور عقیدے کا جوہر’’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘‘ ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے اتحاد میں عقیدے کے نظام کے رول کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ مغرب میں سومناتھ اور ناگیشور سے لے کر مشرق میں ویدناتھ تک، شمال میں بابا کیدار ناتھ سے لے کر انتہائی جنوب میں رامیشور تک یہ بارہ جیوتر لنگ پورے ہندوستان کو جوڑتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے چاردھاموں کا بندوبست ہمارے شکتی پیٹھ کا تصوراً ملک کے مختلف کونوں میں مختلف مذہبی یاتراؤں کا انتظام، ہمارے عقیدے کا یہ خاکہ دراصل ’’ایک بھارت شریٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کا مظہر ہے۔

قوم کے اتحاد کو مستحکم کرنے میں روحانیت کے کردار پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سیاحت اور مذہبی سیاحت کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ملک جدید بنیادی ڈھانچہ قائم کرکے قدیم وقار اور شان کی بحالی کررہا ہے۔ انھوں نے رامائن سرکٹ کی مثال دی جس میں رام بھکتوں کو بھگوان رام سے متعلق نئے مقامات سے روشناس کرایا جارہا ہے اور انھیں یہ احساس کرایا جارہا ہے کہ رام کس طرح پورے ملک کے رام ہیں۔ اسی طرح بدھ سرکٹ دنیا بھر کے عقیدت مندوں کے لئے سہولیات پیدا کررہا ہے وزیر اعظم نے بتایا کہ سیاحت کی وزارت سورش درشن اسکیم کے تحت پندرہ موضوعات پر سیاحتی سرکٹ قائم کررہی ہے اور نظرانداز کئے گئے علاقوں میں سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ کیدار ناتھ ، چاردھام کی سرنگ اور شاہراہوں کی ترقی ، وشنودیوی میں ترقیاتی کام اور شمال مشرق میں ہائی ٹیک بنیادی ڈھانچہ فاصلوں کو پاٹ رہا ہے۔ اسی طرح پرشاد اسکیم کے تحت جس کا 2014 میں اعلان کیا گیا تھا، مذہبی یاتراؤں کے 40 بڑے مقامات کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ان میں سے پندرہ پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔ گجرات میں سو کروڑ روپے کی لاگت والے تین منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔ مذہبی یاترا والے مقامات کو جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نہ صرف سیاحت کے ذریعہ عام شہریوں کو جوڑرہا ہے بلکہ اس سے بھی آگے جارہا ہے ’’ملک 2013 میں سفری اور سیاحت مسابقت کے انڈیکس میں 65 ویں مقام پر تھا جو 2019 میں بڑھ کر 34 ویں مقام پر آگیا‘‘۔

3.jpg

سومناتھ پرومنیڈ مذہبی یاترا میں نئے ولولے اور روحانی ورثے کے فروغ کی مہم۔ پرشاد اسکیم کے تحت 47 کروڑ روپے کی لاگت سے فروغ دیا گیا ہے۔ سومناتھ ایکزبیشن سنٹر کو ٹورسٹ فیسی لیٹیشن سینٹر کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے۔ جس میں پرانے سومناتھ مندر کے ٹوٹے ہوئے حصوں اور محطوطات اور نگرطرز تعمیر کی عکاسی ہے۔

پرانے(جونا) سومناتھ کے نوتعمیر شدہ احاطے کا کام شری سومناتھ ٹرسٹ نے 3.5 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا ہے۔ اس مندر کو اہلیہ بائی مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ اندور کی رانی اہلیہ بائی نے تعمیر کرایا تھا۔ پرانے مندر کے پورے احاطے کو عقیدت مندوں اور یاتریوں کی حفاظت کے لئے زیادہ گنجائش کے ساتھ پھر سے ترقی دی گئی ہے۔

شری پاروتی مندر پر مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے آگئے گی۔ اس میں سوم پورہ سلات طرز مندر کی تعمیر گربھ گرہ کا فروغ اور نرتیہ منڈپ کا فروغ شامل ہے۔

****

 

U.No:8092

ش ح۔رف۔س ا