Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا اعلان کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مفت بجلی کے لیے روف ٹاپ سولر اسکیم- پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے آغاز کا اعلان کیا ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘مزید پائیدار ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے، ہم پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا شروع کر رہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کیا جائے گا،جس کا مقصد  1 کروڑ گھروں کو  ہر مہینے 300 یونٹس مفت بجلی فراہم کرانا ہے۔’’

‘‘بنیادی سبسڈی، جو براہ راست لوگوں کے بینک کھاتوں میں دی جائے گی،سے لے کر  بھاری رعایتی بینک قرضوں تک، مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لوگوں پر لاگت کا کوئی بوجھ نہ پڑے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک قومی آن لائن پورٹل سے مربوط کیا جائے گا جس سے مزید سہولت ہوگی۔ “

“اس اسکیم کو نچلی سطح پر مقبول بنانے کے لیے، شہری مقامی اداروں اور پنچایتوں کو اپنے دائرہ اختیار میں چھت پر شمسی نظام کو فروغ دینے کے لیے ترغیب دی جائے گی۔ ساتھ ہی، اس اسکیم سے زیادہ آمدنی ہوگی، کم بجلی کے بل آئیں گے  اور لوگوں کے لیے روزگار پیدا ہوگا۔ “

“آئیے شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔ میں تمام رہائشی صارفین، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ atpmsuryaghar.gov.in پر درخواست دے کر پی ایم – سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کو مضبوط بنائی’’۔

********

 

 

ش ح۔ ا گ۔ ج

uno-4911