Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سری دربار صاحب کے سابق ہیڈ گرنتھی سنگھ صاحب گیانی جگتار سنگھ جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری دربار صاحب کے سابق ہیڈ گرنتھی سنگھ صاحب گیانی جگتار سنگھ جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سلسلے وار ایکس پوسٹوں میں وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘سری دربار صاحب کے سابق ہیڈ گرنتھی سنگھ صاحب گیانی جگتار سنگھ جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ ان کوان کے گراں  مایہ علم اور گرو صاحبان کے وژن کے مطابق انسانیت کی خدمت کے  سلسلے میں ان کی کوششوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔  ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت’’۔

 

 

*************

ش ح۔ش م۔ ت ع

U-8913