Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سابق رکن پارلیمنٹ  ڈی سری نواس گارو کی رحلت پر اظہار رنج و غم کیا


وزیر عظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ (ایم پی) جناب سری نواس گارو کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جناب گارو کو ان کی عوامی خدمات اور ناداروں کی ترقی کو لے کر ان کی خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’سابق رکن پارلیمنٹ جناب ڈی سری نواس گارو کی رحلت پر ازحد افسردہ ہوں۔ انہیں ان کی عوامی خدمات اور ناداروں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی کوششوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات و احساسات ان کے کنبے اور حامیوں کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7936