Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سابق رکن پارلیمنٹ جناب پربھات جھا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق ممبر پارلیمنٹ جناب پربھات جھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ان کی تنظیمی  صلاحیت کو یاد کیا اور صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات کو بھی یاد کیا۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی پربھات جھا کے انتقال سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ میں نے ان کے کام کرنے کے انداز کو قریب سے دیکھا ہے کہ کس طرح انہوں نے تنظیم کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ صحافت اور تحریر کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی!‘‘

 ************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U:8781)