Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے زیارت گاہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عقیدت مندوں کے جذبے کی ستائش کی


وزیر اعظم نے عبادت گاہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں زائرین کے درمیان ابھرتے ہوئے جذبے کی ستائش کی۔

وزیر اعظم اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے ٹوئیٹ کے سلسلے پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے، جس کے تحت وزیر اعلیٰ نے من کی بات پروگرام  کے دوران ہماری عبادت گاہوں کو صاف ستھرا رکھنے سے متعلق وزیر اعظم کی اپیل کے ردعمل کے طور پر زیارت گاہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں عقیدت مندوں سے متعلق ایک واقعہ بیان کیا تھا۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

زیارت گاہوں کی صفائی ستھرائی کے لیے عقیدت مندوں کا یہ جذبہ ہر کسی کو ترغیب فراہم کرنے والا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5911