Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ریسلر پوجا گہلوت کی ان کے روشن مستقبل کے لیے حوصلہ افزائی کی


اے این آئی  کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے جس میں ریسلر، پوجا گہلوت خواتین کی 50 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد جذباتی ہو گئی تھیں، وزیراعظم نے  پوجا گہلوت کی اس کے روشن مستقبل کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’پوجا، آپ کا تمغہ جشن منانے کا متقاضی ہے، معذرت کا نہیں۔ آپ کی زندگی کا سفر ہمیں تحریک دیتا ہے، آپ کی کامیابی سے ہمیں خوشی ملی ہے۔ آپ کا مستقبل بڑے کاموں کے لیے ہے… چمکتی رہو! ‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

(2022۔08۔07)

U- 8805