Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے روم میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے روم میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر  اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی سے ملاقات کی


 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روم میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر، 29 اکتوبر 2021 کو اٹلی کے وزیر اعظم جناب ماریو دراگی سے ملاقات کی۔ یہ ان کی پہلی روبرو ملاقات ہے۔ وزیر اعظم مودی نے عالمی وبائی مرض کے دوران کامیابی کے ساتھ جی 20 اجلاس کی میزبانی کرنے پر وزیر اعظم دراگی کو مبارکباد دی۔  اٹلی، گلاس گو میں سی او پی-26 منعقد کرنے میں برطانیہ کے ساتھ بھی اشتراک کر رہا ہے۔

دونوں لیڈروں نے ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنجز، اور بین الاقوامی برادری کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت کے ذریعے تبدیلی پر مبنی ماحولیاتی اقدام کرنے، اور ترقی یافتہ دنیا کے ماحولیاتی مالی امداد سے متعلق مالیاتی عزائم کے بارے میں ترقی پذیر ممالک کی تشویشوں کو نمایاں کیا۔

دونوں لیڈروں نے افغانستان اور ہند- پیسفک سمیت، حالیہ عالمی اور علاقائی پیش رفتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہند- یوروپی یونین کے کثیر جہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کو دہرایا۔

دو طرفہ سائڈ پر، دونوں لیڈروں نے نومبر 2020 میں ہند-اٹلی ورچوئل چوٹی کانفرنس کے بعد ہونے والی پیش رفتوں کا جائزہ لیا اور ورچوئل چوٹی کانفرنس کے دوران اپنائے گئے 2025-2020 ایکشن پلان کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس ایکشن پلان میں سیاسی، اقتصادی، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں اسٹریٹجک اہداف طے کیے گئے تھے، جنہیں اگلے پانچ سالوں میں حاصل کیا جانا ہے۔

دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری سے متعلق رابطوں کو مزید پھیلانے کے اپنے عزائم کو دہرایا، خاص کر ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، آٹوموٹیو اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں۔ قابل تجدید اور صاف توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو نئی رفتار عطا کرنے کے لیے، بھارت اور اٹلی نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے توانائی کی منتقلی میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا اور بڑے سائز کے گرین کوریڈور پروجیکٹ، اسمارٹ گرڈ، توانائی کے اسٹوریج کے حل، گیس کی نقل و حمل، مربوط فضلہ کے انتظام (فضلہ سے دولت)، ترقی سبز ہائڈروجن کی ترقی اور حیاتیاتی ایندھن کے فروغ  جیسے شعبوں میں شراکت داری  کو دریافت کرنے پر اتفاق کیا۔ بھارت اور اٹلی نے میٹنگ کے دوران  ٹیکسٹائل میں تعاون پر ارادے کے ایک بیان پر بھی دستخط کیے۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم دراگی کو  جلد ہی بھارت کے سرکاری دورہ پر آنے کی دعوت دی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12348