Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے راشٹریہ گرامین سوراج ابھیان کا آغاز کیا اور قبائلیوں کی مجموعی ترقی کے لئے روڈ میپ کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے راشٹریہ گرامین سوراج ابھیان کا آغاز کیا اور قبائلیوں کی مجموعی ترقی کے لئے روڈ میپ کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے راشٹریہ گرامین سوراج ابھیان کا آغاز کیا اور قبائلیوں کی مجموعی ترقی کے لئے روڈ میپ کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے راشٹریہ گرامین سوراج ابھیان کا آغاز کیا اور قبائلیوں کی مجموعی ترقی کے لئے روڈ میپ کی نقاب کشائی کی


نئی دہلی؍24 اپریل2018،وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے مدھیہ پردیش میں منڈلا میں آج ایک عام جلسے میں راشٹریہ گرامین سوراج ابھیان کا آغاز کیا۔ انہوں نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران قبائلیوں کی مجموعی ترقی کے لئے ایک روڈ میپ کی نقاب کشائی کی۔

انہوں نے منڈلا ضلع کے منیری میں انڈین آئل کارپوریشن کے ایک ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ایک مقامی حکومت کی ڈائریکٹری کا بھی آغاز کیا۔انہو ں نے ایسے دیہات کے سرپنچوں کا خیر مقدم کیا ،جن میں 100 فیصد بغیر دھوئیں والے کچن، مشن اندر دھنش کے تحت  100 فیصد ٹیکا کاری اور سوبھاگیہ اسکیم کے تحت 100 فیصد برق کاری  کا مقصد حاصل کیا ہے۔

منڈلا میں ملک بھر سے آئے ہوئے پنچایتی راج نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے گرامودیہ  سے راشٹرودیہ تک اور گرام سوراج تک کے سلسلے میں مہاتماگاندھی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پنچایتی راج ڈے کے موقع پر مدھیہ پردیش میں موجود ہونے پر انہیں خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاتماگاندھی ہمیشہ گاوؤں کی اہمیت پر زور دیتے تھے اور ’گرام سوراج‘کی بات کرتے تھے۔ انہوں نے گاوؤں کی خدمت کے لئے عزم کرنے کے لئے سب سے اپیل کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دیہی ترقی کی بات کرتے وقت بجٹ کی بہت اہمیت ہوتی ہے، لیکن گزشتہ چند برسوں میں اس معاملے میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔لوگ اب یہ بات کررہے ہیں کہ کسی پروجیکٹ کے لئے مختص کی گئی رقم کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور پروجیکٹ کا کام وقت پر اور شفاف طریقے سے ہو۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچوں کی مستقبل کے لئے بہت ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے زرعی شعبے میں خود کفیل بننے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے پنچایتی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پانی کو بچانے کی طرف توجہ مرکوز کریں اور پانی کی ہرایک بوند کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

جناب نریندر مودی نےفضلے کو توانائی میں تبدیل کرنے کی اہمیت کے علاوہ مالی شمولیت کے لئے جن دھن یوجنا، قبائلیوں کو با اختیار بنانے کے لئے ون دھن یوجنا  اور کسانوں کو اور زیادہ خود کفیل بنانے کے گوبر -دھن  یوجنا  کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ گاوؤں کی کایاپلٹ سے ہی ہندوستان کی کایاپلٹ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں جو اقدامات کئے ہیں وہ خواتین کے تحفظ میں اضافے کے لئے مفید ہوں گے۔

 

م ن۔ا گ۔ن ع

U: 2239