Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے راجکوٹ میں مہاتما گاندھی میوزیم کا افتتاح کیا


 

نئی دہلی۔30ستمبر          وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجکوٹ میں مہاتما گاندھی میوزیم کا افتتاح کیا ۔ یہ میوزیم الفرڈ ہائی اسکول میں قائم کیا گیا ہے  جو کہ مہاتماگاندھی کی سرگرمیوں کے دور کا اہم حصہ ہے ۔ یہ گاندھیائی ثقافت ، اقدار اور فلسفہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں معاون ہوگا ۔

وزیر اعظم نے 624 گھروں پر مشتمل ایک سرکاری ہاؤسنگ پروجیکٹ کے افتتاح کی غرض سے ایک تختی کی نقاب کشائی بھی کی ۔ انہوں نے 240 مستفید ہونے والے کنبوں کے ای- گرہ پرویش کو بھی دیکھا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے ۔ یہ گجرات کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی  سرزمین کا  باپو سے  بہت ہی گہرا تعلق ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ باپو کو ماحولیات کے تئیں تشویش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی سے ترغیب حاصل کر کے ہمیں صاف اور سر سبز و شاداب کل کے لیے کام کرنا ہوگا ۔

وزیر اعظم نے  باپو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ہمیشہ قطار میں کھڑے آخری شخص  اور غریبوں کی خدمت کرنے کے بارے میں فکر کرنے کی تعلیم دی  ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی آئیڈیل سے ترغیب پا کر ہم لوگ غریبوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری آزادی کے  ستّر سے زائد سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ‘سوچھ بھارت ’ کا باپو  کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ  ہم لوگ مل کر ان کے خوابوں کو پورا کر نا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا گذشتہ چار سالوں میں ہم نے سوچھ بھارت مشن کے اہم حصے کا احاطہ کر لیا ہے تاہم ہمیں مزید کام جاری رکھنا ہوگا ۔

وزیر اعظم نے بعد ازاں مہاتما گاندھی میوزیم کا دورہ کیا ۔

 

 

U-5077