وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے دوسہ میں ’پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا‘ کو ’گود بھرائی‘ کی تقریب کے طور پر منانے کے نئے اقدام کی ستائش کی ہے۔
ایک سلسلہ وار ٹوئٹ میں راجستھان کے دوسہ سے رکن پارلیمنٹ محترمہ جسکور مینا نے بتایا کہ راجستھان کے دوسہ میں لوگ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کو ‘گود بھرائی’ کی تقریب کے طور پر مناتے ہیں جہاں تمام حاملہ خواتین ایک ساتھ جمع ہوتی ہیں اور انہیں ان کے بچوں کی صحت کے لیے ‘پوشن کٹ’ دی جاتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صرف راجستھان میں 2022-23کے دوران تقریباً 3.5 لاکھ خواتین اس اسکیم سے مستفید ہوئی ہیں ۔
دوسہ سے رکن پارلیمنٹ کےسلسلہ وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
“دوسا کی یہ منفرد پہل پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کو نئی توانائی دینے والی ہے۔ یہ ماؤں کے ساتھ ساتھ بچوں کی حفظان صحت کو یقینی بنا رہی ہے۔”
दौसा की यह अनूठी पहल प्रधानमंत्री मातृ वंदना योजना को नई ऊर्जा देने वाली है। इससे माताओं के साथ-साथ शिशुओं की स्वास्थ्य सुरक्षा भी सुनिश्चित हो रही है। https://t.co/A6uxbh7o60
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2023
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
6080