Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دیپتی جیونجی کو ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے 400 میٹر-ٹی 20 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے 400 میٹر-ٹی 20 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے کوارٹر مائیلر دیپتی جیونجی کو مبارکباد دی ۔

ان کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ٹریک پر جیون جی کا جذبہ بے مثال تھا۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

’’دیپتی جیونجی کی شاندار کارکردگی! ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے400 میٹر-ٹی 20 مقابلے میں سونے کا میڈل جیتنے کے لئے ان کو مبارک ہو۔  ٹریک پر ان کا جذبہ بے مثال تھا، جس نے سامعین کو حیرت میں ڈال دیا۔ ہم سب کو فخر محسوس کرانے کے لئے دیپتی کا شکریہ۔‘‘

******

ش  ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO. 184