Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیلوں 2022 میں  سو نے کا تمغہ جیتنے پر  ویٹ لفٹر، اچینتا شیولی کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم میں دولت مشترکہ کھیلوں 2022 میں  سونے کے تمغے  جیتنے پر ویٹ لفٹر اچینتا شیولی کو مبارکباد دی ہے۔جناب  مودی نے اچینتا شیولی کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کو بھی مشترک کیا ہے  جب ہندوستانی دستہ سی ڈبلیو جی  کھیلوں کے لیے روانہ ہوا تھا۔

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘خوشی ہے کہ باصلاحیت اچینتا شیولی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ وہ اپنی پرسکون طبیعت اور استقامت کے لیے جانی جاتی ہیں۔  انہوں نے اس خاص کامیابی کے لیےسخت محنت کی ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔’’

‘‘ہمارے دستہ کے  دولت مشترکہ کھیلوں  کے لیے روانہ ہونے سے  قبل ، میں نے اچینتا شیولی کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ہم نے ان کی والدہ اور بھائی کی طرف سے ملنے والے تعاون پر بھی بات چیت کی۔ مجھے یہ بھی امید ہے کہ تمغہ جیتنے کے بعد  اب انھیں ایک فلم دیکھنے کا وقت ملے گا ۔’’

 

*************

 

 

ش ح ۔ع ح۔ ر‍‌ض

U. No.8448