Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دوارکا سیکٹر 21 سے ’یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25‘  تک ایئرپورٹ میٹرو ایکسپریس لائن اسٹیشن کی توسیع کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے دوارکا سیکٹر 21 سے ’یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25‘  تک ایئرپورٹ میٹرو ایکسپریس لائن اسٹیشن کی توسیع کا افتتاح کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25 میں ، دوارکا سیکٹر 21 سے ’یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25‘ کے ایک نئے میٹرو اسٹیشن تک دہلی ایئرپورٹ میٹرو ایکسپریس لائن کی توسیع کا افتتاح کیا۔ نئے میٹرو اسٹیشن کے تین سب وے  ہیں – ایک 735 میٹر طویل سب وے جو نمائش کے ہالوں، کنونشن سینٹر، اور سینٹرل ایرینا کو مربوط کرتا ہے؛ دوسرا دوارکا ایکسپریس وے پر اینٹری/ایگزٹ کو مربوط کرتا ہے؛ جبکہ تیسرا میٹرو اسٹیشن کو ’یشوبھومی‘ کے مستقبل کے ایگزیبیشن ہالوں کے داخلی دروازے سے مربوط کرتا ہے۔

دہلی میٹرو ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر بھی میٹرو ریل گاڑیوں کی آپریشنل اسپیڈ 90 سے بڑھا کر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کردے گا، اور اس طرح سفر میں صرف ہونے والے وقت میں تخفیف واقع ہوگی۔ ’نئی دہلی ‘ سے ’یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25‘ تک کے سفر میں تقریباً 21 منٹ صرف ہوں گے۔

وزیر اعظم میٹرو کے ذریعہ دھولا کنواں میٹرو اسٹیشن سے  یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25 میٹرو اسٹیشن پہنچے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’دہلی میٹرو میں مسکراتے چہرے! وزیر اعظم نریندر مودی نے یشوبھومی کنونشن سینٹر کے مرحلہ1 کے افتتاح کے لیے دوارکا کے اپنے سفر کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’دوارکا تک اور پھر دوارکا سے واپسی کا ایک یادگار سفر ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بہترین ساتھی مسافرین کے ساتھ اور بھی خاص بن گیا۔‘‘

**********

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9613