وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دبئی کے ولی عہد شہزادہ ، نائب وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المخطوم کا استقبال کیا ۔
پچھلے سال متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے جس کے دوران انہوں نے دبئی میں عالمی سربراہان حکومت کے اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی ، وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زائد النہیان اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب محمد بن راشد المخطوم کو دلی مبارکباد پیش کی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا دورہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات میں نسل در نسل تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے ، جس میں باہمی اعتماد اور مستقبل کے لیے مشترکہ وژن پر مبنی پائیدار شراکت داری پر زور دیا گیا ہے ۔
انہوں نے خاص طور پر تجارت ، سرمایہ کاری ، دفاع ، توانائی ، ٹیکنالوجی ، تعلیم ، کھیل اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں ہند-متحدہ عرب امارات جامع کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تقریباً 4.3 ملین ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان متحرک تعلقات میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع خ ۔ ن م۔
U- 9678
Glad to meet HH Sheikh Hamdan bin Mohammed bin Rashid Al Maktoum, the Crown Prince of Dubai. Dubai has played a key role in advancing the India-UAE Comprehensive Strategic Partnership. This special visit reaffirms our deep-rooted friendship and paves the way for even stronger… pic.twitter.com/lit9nWQKyu
— Narendra Modi (@narendramodi) April 8, 2025