Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے خواتین کی 76 کلوگرام کشتی میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پہلوان پوجا سہاگ کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم سی ڈبلیو جی 2022 میں خواتین کی 76 کلوگرام کشتی میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پہلوان پوجا سہاگ کو مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

”پوجا سہاگ نے ایک با صلاحیت پہلوان کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ اس نے اپنے کبھی پیچھے نہ ہٹنے والے رویے کی بدولت بہت سے چیلنجوں پر قابو پا لیا ہے۔ اس نے سی ڈبلیو جی 2022 میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اسے بہت مبارک ہو۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقتوں میں بھی وہ ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرتی رہیں گی۔ #Cheer4India

*************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

07-08-2022

U: 8810