Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر ایک مضمون شیئر کیا


 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر کا خواتین کو بااختیار بنانے میں مصنوعی ذہانت کے رول پر لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’خواتین کے لیے انتہائی مفید ہونے کے علاوہ ان کے لیے مصنوعی ذہانت نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مددگار ہے۔‘‘

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال @savitrii4bjp جی نے ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بااختیار بنانے میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ان کے لیے انتہائی مفید ہونے کے ساتھ ساتھ نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مددگار ہوگی۔ ہماری ناری شکتی کے لیے وقف یہ مضمون پڑھیں…‘‘

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 8011