Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے  خواتین کو اپنے متاثر کن زندگی کے سفر کو شیئر کرنے کیلئے  حوصلہ افزائی کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ نمو ایپ اوپن فورم پر زندگی کے بہت سے سفر  کو شیئر ہوتے  ہوئے دیکھنا متاثر کن ہے۔ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ چند منتخبہ خواتین کو ایک دن کے لیے ان کے  ڈیجیٹل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے اس طرح کے متاثر کن زندگی کے سفر کو مزید شیئر کرنے پر زور دیا۔

 

جناب مودی نے X پر ایک پوسٹ میں کہا:

 “میں نمو ایپ اوپن فورم پر بہت  ہی متاثر کن زندگی کے سفر کو شیئر ہوتے ہوئے  دیکھ رہا ہوں، جس میں سے کچھ خواتین کو  8 مارچ کو یوم خواتین  کے موقع پر میرے  ڈیجیٹل سوشل میڈیا اکاؤنٹس  کو سنبھالنے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ میں ایسی اور بھی زندگی کے سفر کو شیئر کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔”

 

****

ش ح۔   ف خ

U.No: 7785