وزیر اعظم نے آج حیدرآباد، تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ طے شدہ مقام پر پہنچ کر وزیر اعظم نے سکندرآباد- تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کا معائنہ کیا اور بچوں کے ساتھ ساتھ ٹرین کے عملے سے بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
“وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان رابطے کو بڑھاتی ہے۔ میں اس ٹرین کے لیے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
Flagged off the Vande Bharat Express that enhances connectivity between Secunderabad and Tirupati. I congratulate the people of Telangana and Andhra Pradesh for this train. pic.twitter.com/BDJf9odw2k
— Narendra Modi (@narendramodi) April 8, 2023
سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس جو آئی ٹی سٹی، حیدرآباد کو لارڈ وینکٹیشور کے گھر، تروپتی سے جوڑتی ہے، وہ دوسری وندے بھارت ٹرین ہے جو تین ماہ کے مختصر عرصے میں تلنگانہ سے شروع کی گئی ہے۔ یہ ٹرین دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقت میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی کمی کر دے گی اور حجاج اکرام کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہو گی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمیل سائوندرراجن، مرکزی وزیر برائے ریلوے جناب اشونی ویشنو اور مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی بھی موجود تھے۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3876
Flagged off the Vande Bharat Express that enhances connectivity between Secunderabad and Tirupati. I congratulate the people of Telangana and Andhra Pradesh for this train. pic.twitter.com/BDJf9odw2k
— Narendra Modi (@narendramodi) April 8, 2023
సికింద్రాబాద్-తిరుపతిల మధ్య అనుసంధానతను మెరుగుపరిచే వందే భారత్ ఎక్స్ప్రెస్ను ప్రారంభించాను. ఈ సందర్భంగా తెలంగాణ,ఆంధ్రప్రదేశ్ రాష్ట్ర ప్రజలకు అభినందనలు తెలియజేస్తున్నాను. pic.twitter.com/cKytJ0jVic
— Narendra Modi (@narendramodi) April 8, 2023