وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری لنکا کے صدر محترم انورا کمارا دسنائیکا کے ہمراہ انورادھاپورا میں واقع مقدس جیا سری مہا بودھی مندر کا دورہ کیا اور قابل احترام مہا بودھی درخت کے سامنے دعائیں کیں۔
یہ درخت اُس بو برگد کے پودے سے اگا ہوا مانا جاتا ہے جو تیسری صدی قبل مسیح میں بھارت سے سنگمِتّا مہا تھیری کے ذریعے سری لنکا لایا گیا تھا۔ یہ مندر اُن مضبوط تہذیبی رشتوں کی علامت ہے جو بھارت اور سری لنکا کے قریبی تعلقات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9601